کراچی:کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع کردیا۔
ترجمان کے ایلکٹرک کے مطابق پاکستان ریلوے کو بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں، پاکستان ریلوے کے 31 کنکشنز پر واجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہ ہے کہ پاکستان ریلوے بجلی کی بحالی کے لئے فوری طور پر واجبات ادا کرے، بغیر ادائیگی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے سے قبل بلوں کی ادائیگی کی یادہانی کے متعدد نوٹسز جاری کئے گئے۔
پاکستان ریلوے حکام نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی متعدد مرتبہ یقین دہانی کرائی مگر تاحال ادائیگی نہیں ہوئی، ریلوے حکام سے جلد از جلد ادائیگی کی درخواست کی جاتی ہے۔