اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سائبر کرائم میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔
غیر قانونی گیٹ وے ٹرانسمیشن ایکسچینج میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا دی گئی۔ سینیئر سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے سزا سنائی۔
مجرم قیصر عارف کو پی ٹی اے ایکٹ 1996، ای ٹی او 2002 اور پی پی سی کے تحت مجموعی طور 8 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مجرم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں سال 2013 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی تفتیش انسپیکٹر عالم شیر نے کی جبکہ مجرم کو سزا میں 382-B کا فائدہ بھی دیا گیا ہے۔