جونیئر ہاکی ایشیاکپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ایونٹ کے دوران قومی ٹیم کپتان حنان شاہد کی کپتانی میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ میں چین، بنگلادیش، عمان، ملائیشیا اور سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دی تھی۔