نیوایئر پارٹی کیلیے امریکا سے پاکستان اسمگل کی گئی منشیات پکڑی گئی

کراچی:نیوایئر پارٹی کے لیے امریکا سے پاکستان اسمگل کی گئی منشیات پکڑی گئی۔

پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کلکٹریٹ کی جانب سے انٹرنیشنل میل آفس میں ایک کارروائی کے دوران امریکا سے پارسل کے ذریعے 750گرام میرجوانہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

کلکٹر کسٹمز عدیم خان کے مطابق میرجوانہ منشیات کی مالیت 30لاکھ روپے سے زائد ہے جو پارسل میں موجود وائرلیس اسپیکر کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے سال کی آمد سے قبل پارٹیوں میں استعمال ہونے والی مہنگی منشیات کی اسمگلنگ کے روک تھام کے لیے کلکٹریٹ نے بیرون ملک سے آنے والے مشکوک پارسلز کی نگرانی سخت کی ہوئی ہے۔

حکام نے امریکا سے بھیجے گئے ایک مشکوک پارسل کی اسکیننگ کرنے کے بعد جب تلاشی لی تو میرجوانہ منشیات برآمد ہوئی۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے پارسل ضبط کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں