بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات آج ہوگی

ویب ڈیسک
December 04, 2024
facebook
twitter
whatsapp
mail

اسلام آباد:
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر نالاں ہیں۔

ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری مولانا فضل الرحمٰن کو مدارس کی رجسٹریشن پر بریفنگ دیں گے۔

قبل ازیں بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں