چیمپئینز ٹرافی تنازع؛ پی سی بی کا معاملات کو ‘ہوسٹ ایگریمینٹ’ میں درج کرنےکا مطالبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاک بھارت بورڈز کے درمیان ہونیوالے معاملات کو ہوسٹ ایگریمینٹ میں درج کرنےکا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی حکام نے پاکستان اور بھارت کے درمیان طے معاملات کو ہوسٹ ایگریمینٹ میں درج کیا جائے۔ آئی سی سی کے ایونٹس کے معاملات میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فورم پر ہی حل ہوں گے۔

بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز رپورٹ کیا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے 2027 تک ہندوستان میں ہونیوالے والے ایونٹس کیلئے پاکستان کا مطالبہ تسلیم کیا ہے کہ وہ بھی بھارت جاکر میچز نہیں کھیلے گا۔

اس طرح چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور 2026 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلےگا۔

بھارتی میڈیا کے دعوے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پی سی بی نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں