لاہور: پولیس اہلکار نے لین دین کے تنازع پر اپنے کزن کو گولی مار دی

لاہور:باغبانپورہ میں پولیس اہلکار نے جھگڑے کے دوران اپنے کزن کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار عثمان کا اپنے کزن زاہد کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا، اُس نے زبردستی اپنے کزن زاہد کو ساتھ لیجانے کی کوشش کی، متاثرہ شخص کے مزاحمت کرنے پر عثمان نے سرکاری پستول سے فائرنگ کردی جس سے زاہد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کا مقدمہ پولیس اہلکار عثمان سمیت تین افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، زاہد کی دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر فائر لگا جسے طبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری زاہد کی مدعیت میں نامزد ملزم عثمان، طیب اور خورشید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں