193

نشو نے ریمبو کو بیٹی کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کی وجہ قرار دے دیا

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ نشو جی نے اپنی بیٹی، اداکارہ صاحبہ کے ساتھ پیچیدہ تعلقات کی وجوہات بیان کر دی ہیں۔

حالیہ دنوں یوٹیوب پر اپنے ویلاگز کے ذریعے مقبول ہونے والی مقبول اداکارہ نشو نے بیٹی سے تعلقات میں کشیدگی پر وضاحت دیتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ایک باعزت اور صاف گو انسان ہیں اور کسی سے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ غلطی ان کی نہیں بلکہ دوسروں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر صاحبہ اور ان کے شوہر ان سے دور رہ کر خوش ہیں، تو انہیں اس پر اعتراض نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیان میں ایک پوشیدہ پیغام ہے، جس میں وہ چاہتی ہیں کہ اگر ان کے دور رہنے سے صاحبہ کا گھر بچتا ہے، تو یہی بہتر ہے۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ نشو کے اس پوشیدہ پیغام میں انہوں نے اپنے داماد ریمبو کو بیٹی سے تعلقات میں کشیدگی کا الزام دیا ہے۔

نشو جی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ صاحبہ اور ان کے شوہر نے نجی معاملات کو عوام کے سامنے لے جانے کی غلطی کی۔ ان کے مطابق عزت دار اور خاندان پرست لوگ ذاتی مسائل کو سوشل میڈیا پر زیر بحث نہیں لاتے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ صاحبہ کو یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے گھر کا یہ مسئلہ اجاگر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ نشو جی کے بیانات کے بعد ان کی نجی زندگی کے تنازعات ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں