حکومتی ٹیم سے کہا ہے کہ عمران خان سے ہماری ملاقات ہونی چاہیے، انہیں غاسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ واضح ہے، جس میں عمران خان و دیگر قیدیوں کی رہائی اور کمیشن کا قیام شامل ہے۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا کلیئر بیانیہ ہے۔بانی پی ٹی آئی ،شاہ محمود قریشی و دیگر اسیران کی رہائی ہمارا پوائنٹ ہے اور دوسرے نمبر پر ہمارے 2 کمیشن ہیں 9 مئی اور 26 نومبر۔حکومتی ٹیم کو بتا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم کو یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات ہونی چاہیے۔ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے۔ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ قانون کے مطابق کام نہیں ہوگا تو پھر انویسٹمنٹ نہیں ہوگی لاقانونیت ہوگی ۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میں 26 نومبر ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے پر عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف کے روبرو عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت تفتیشی آفیسر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ریکارڈ پیش نہیں کیا جا سکا ، جس پر عدالت نے ضمانت میں توسیع کردی۔
واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔