غذائی اشیا اور دیگر سامان پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج پارا چنار روانہ ہوگا

پشاور: اشیائے خورونوش اور سامان رسد پر مشتمل گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کی وجہ سے 4 جنوری 2025ء کو چلنے والا قافلہ روک دیا گیا تھا تاہم وہ آج روانہ ہوگا۔

قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی، کسی ہنگامی صورت حال میں پولیس کی معاونت کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت موجود ہوں گے۔

من کمیٹیوں نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی ضمانت دے رکھی ہے امن کمیٹیوں کا قیام یکم جنوری کے ہونے والے امن معاہدے کے جرگے میں ہوا تھا۔

مقامی راہنماؤں نے ذاتی اور قبائلی تنازعات کو بالائے طاق رکھ کر بےگناہ مقامی لوگوں کی زندگی آسان کی اور مسافروں اور اشیاء خوردونوش اور سامان رسد کی حفاظت کی گارنٹی دی ہے۔

80 سے زائد دنوں سے سڑکوں کی بندش کی وجہ سے کرم میں بنیادی سہولیات اور ادویات بروقت نہ ملنے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں کا 15 دن میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ ہے جبکہ مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں