پی ٹی آئی سینیٹر کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بڑا ریلیف مل گیا۔
زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں ای سی پی نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کو خارج کردیا۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اپنے فیصلے میں کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنو کریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کےسینیٹر شہادت اعوان کے ریفرنس کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس کیس میں الیکشن کمیشن نے 7 جنوری کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو سندھ سے 2021ء میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں