ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیال روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی ارشد علی جاں بحق ہو گئے ۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈیال روڈ پر پیش آیا ۔جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ارشد علی نامی اے ایس ائی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ زخمی پولیس اہلکار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ نامعلوم افراد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
Load/Hide Comments