وزیراعظم کی ہدایت پر ’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘ کی تشکیل؛ حلف برداری کل ہوگی

اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر پرائم منسٹر یوتھ کونسل کی تشکیل دے دی گئی، جس کی حلف برداری کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’’پرائم منسٹر یوتھ کونسل‘‘تشکیل دے دی گئی ہے، جو پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ پالیسی تشکیل دے گی۔

یوتھ کونسل کے لیے پاکستان سے 100 اور دنیا بھر سے 13 پاکستانی نوجوان منتخب کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ سمٹ اور ایشیا ریجنل یوتھ منسٹرز میٹنگ آج ہوگی۔

پرائم منسٹر یوتھ کونسل کے ارکان پالیسی سازی میں بطور وزیراعظم کے مشیر کام کریں گے ج ب کہ 28 جنوری کو یوتھ کونسل کی تقریب حلف برادری ہو گی، جس میں وزیراعظم حلف لیں گے۔

علاوہ ازیں کونسل کے تحت کلائمیٹ چیمپئنز اور یوتھ ایکسیلنس ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔ یوتھ کونسل کے ارکان مختلف علمی و عملی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں