کراچی سے گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے

کراچی:شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔

فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس حکام نے بچوں کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور گھر کا پتا تلاش کرلیا۔

پولیس نے گمشدہ بچوں کے گھر کا پتا ملنے کے بعد تمام کوائف کی تصدیق کے بعد بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا۔

مدد گار 15 پولیس نے بتایا کہ بچے ملنے پر والدین نہ صرف انتہائی خوش ہوئے بلکہ پولیس اہلکاروں سے اظہار تشکر بھی کیا۔

واضح رہے کہ فیروزآباد کے علاقے میں شہری سلمان کے 2 بچے گزشتہ روز لاپتا ہوگئے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں