کنسرٹ میں خاتون کو بوسہ؛ ابھیجیت نے اُدت نارائن کو ’’کھلاڑی‘‘ قرار دے دیا

کنسرٹ کے دوران خاتون کو بوسہ دینے پر اُدت نارائن تنقید کا شکار ہیں لیکن ایسے میں ان کے دوست گلوکار ابھیجیت نے انھیں اس معاملے پر ’’کھلاڑی‘‘ قرار دیا ہے۔

گزشتہ دنوں اُدت نارائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاتون مداح کو ہونٹوں پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم اس تنازعے کے بعد ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک دلچسپ انداز میں ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اور ادت نارائن مختلف مواقع پر اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ان کا مشہور گانا ’’میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘ بج رہا تھا۔
ابھیجیت نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا، ’’یہ کھلاڑی، میں اناڑی‘‘۔ اس کے علاوہ، کمنٹس سیکشن میں بھی انہوں نے ادیت نرائن کو ’’میرے کھلاڑی دوست‘‘ کہا ہے۔

گلوکار ابھیجیت کے اس مذاق پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اتنے سنجیدہ معاملے کا مذاق نہیں بنانا چاہیے‘‘۔

تاہم بہت سے صارفین نے اس مذاق کو پسند کرتے ہوئے مختلف دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک کمنٹ میں کہا گیا کہ ’’وقت پر گانا لگانے میں بڑے چالاک ہو آپ!‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ’’دادا، کیا دوست ہو آپ! بالکل صحیح ٹائمنگ نکالی پوسٹ کےلیے

اپنا تبصرہ بھیجیں