بی آر ٹی پشاور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی، اسٹیشنز کی حالت غیر ہونے لگی

پشاور:بی آر ٹی پشاور انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث بی آر ٹی اسٹیشنز کی حالت غیر ہونے لگی، ٹائلیں اور سیلنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جبکہ انڈر پاسز میں صفائی کی صورتحال بھی ناگفتہ بہہ ہوگئی ہے۔

بی آر ٹی بس سروس کو شروع ہوئے چار سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن بی آر ٹی اسٹیشنز کی دیکھ بحال کے لیے موثر نظام نہیں بنایا جا سکا۔

گل بہار سمیت کئی اسٹیشنز میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ ہوگئی ہے، ٹائلیں ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں اور چھتوں پر لگی سیلنگز بھی اترنے لگی ہے۔

اسٹیشن میں کئی بار چھتوں سے ٹپکتا پانی بھی شہریوں کے لیے وبال جان بن جاتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بی آر ٹی انتظامیہ نے اسٹیشنز کی دیکھ بحال پر توجہ دینا چھوڑ دی ہے جس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشنز کی صورتحال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں