194

یورپ نے مصنوعی ذہانت کے مخصوص سسٹمز پر پابندی عائد کردی

یورپی یونین میں متعارف کرائی گئی نئی ہدایات کے تحت یورپ میں ویب کیم اور وائس ریکانیشن سسٹمز کے ذریعے ملازمین کے جذبات جاننے کی صلاحیت رکھنے والی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر پابندی عائد کر دی گئی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 2 اگست کے بعد سے یورپی یونین کے ممالک میں ویب سائٹس کے اے آئی ٹیکنالوجی (جو لوگوں کو جھانسہ دے کر پیسے خرچ کرواتی ہیں) کا استعمال بھی ممنوع ہوجائے گا۔

یورپین کمیشن کے تحت گزشتہ برس تشکیل پانے والا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایکٹ دنیا کا پہلا مفصل اے آئی ضوابط کا سیٹ ہے جس کا مقصد لوگوں کو اے آئی پر مبنی امتیازی سلوک، ہراسانی اور دھوکا دہی سے بچانا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق مالکان ملازمین کے جذبات ٹریک کرنے کے لیے ویب کیم اور آواز شناخت کرنے والے سسٹم بھی استعمال نہیں کر سکیں گے جبکہ قانون نافذ کرنے کے مقاصد کے لیے اے آئی پر مبنی چہروں کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کے حامل موبائل سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال کچھ استثناء کے ساتھ ممنوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں