موٹروے پر مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق

لاہور:موٹروے ایم 4 پر شاہ رکن عالم انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور 22 ویلر ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔

موٹروے پولیس جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہے، سیکٹر کمانڈر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

حادثے میں زخمیوں اور لاشوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 شدید زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں