اسلام آباد:شہباز شریف اور محسن نقوی سمیت دیگر کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے 22 اے کی درخواست خارج کردی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی۔
دورانِ سماعت ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ درخواست گزار گل خان کی جانب سے بھی کوئی عدالت پیش نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ درخواست گزار نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ ودیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی تھی۔