187

زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے 21 فروری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 22 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 70 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں