اسلام آباد: کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد میں کمسن بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے کمسن بچے کو اغوا کیا، کمسن کو اغوا کے بعد جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا، کمسن کو جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول دلشاد کی عمر 13 سال تھی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات کیے اور ملزمان نے دوران تفتیش کمسن سے جنسی زیادتی کا بھی اعتراف کرلیا، پولیس زرائع نے کہا کہ ملزمان (آئس)نشے کے بھی عادی نکلے، ملزمان نے قتل کے بعد مقتول کی لاش پانی کی ٹینکی میں چھپا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں