روہت شرما کی غائب دماغی برقرار، چیمپئنز ٹرافی ہی بھول گئے

بھارتی کپتان روہت شرما کے بھولنے کی عادت دن بدن پختہ ہونے لگی۔

ماضی میں آئی فون اور کبھی پاسپورٹ بھول جانیوالے شرما اب چیمپئینز ٹرافی ہی بھول گئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہت شرما پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو بھول کر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنی بھولنے کی عادت کے سبب پہلے ہی بدنام ہیں، کبھی مناسب وقت پر مناسب الفاظ کا استعمال بھول جاتے ہیں تو کبھی اپنا آئی فون اور پاسپورٹ تک بھول جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ 2 برس قبل ایشیاکپ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان سری لنکا سے واپس بھارت جانے کے لیے اپنا پاسپورٹ ہوٹل میں ہی بھول گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں