دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور میں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے3 رکنی سنیچر و ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان مختلف اوقات میں دفاتر اور شاپنگ پر جاتے ہوئے شہریوں کی ریکی کرتے تھے۔ ملزمان موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان سے لوٹی گئی نقدی، موبائل فون اور 2 پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان علی ، زوہیب اور فیضان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔