اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے سابق وزیر قانون خالد انور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ایک بڑے قانون دان خالد انور کا انتقال ہوا ہے، خالد انور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔