امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے تعلق رکھنے والی سات سالہ بلی آسکر نے سب سے اونچی افقی چھلانگ لگانے والی بلی کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
آسکر نے 2.58 میٹر (8 فٹ 5 انچ) کی بلندی تک چھلانگ لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
آسکر ایک ریسکیو بلی ہے جسے اس کے مالک تھیوڈور شیلز نے گود لیا۔ ابتدا میں آسکر کو heartworm کی بیماری لاحق تھی اور وہ ایک دو منزلہ عمارت سے گرنے کے حادثے کا شکار بھی ہوئی تھی۔
تاہم آسکر نے ان مشکلات پر قابو پایا اور دو سال کی محنت اور تربیت کے بعد یہ ریکارڈ قائم کیا۔
تھیوڈور شیلز نے آسکر کی تربیت کا آغاز معمولی چھلانگوں سے کیا، جو آہستہ آہستہ بڑھتی گئیں۔ ہر کامیاب کوشش پر اسے انعام دیا جاتا جس سے آسکر کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی۔
دو سال کے عرصے میں اس نے ہزاروں مشقیں کیں جس کے نتیجے میں وہ اس قابل ہوئی کہ 2.58 میٹر کی دوری تک چھلانگ لگا سکے۔