121

احسن خان کی پرواز میں آصفہ بھٹو سے ملاقات کی تصویر وائرل

معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے حال ہی میں ایک پرواز کے دوران پاکستان کی خاتون اوّل صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر آصفہ بھٹو کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں احسن نے آصفہ بھٹو کو ایک ایسی شخصیت قرار دیا جو بیک وقت ہمدردی اور قوت کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصفہ کی ذہانت اور عوامی خدمت کے لیے ان کی وابستگی واضح طور پر جھلکتی ہے۔احسن خان نے یہ بھی بتایا کہ آصفہ بھٹو نے ان کا کام دیکھا ہے اور اس پر مثبت رائے دی ہے، جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔
سوشل میڈیا پر احسن خان اور آصفہ بھٹو کی یہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی پُرکشش جھلک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں