130

خوردنی تیل کے ٹینکر کے ذریعے مضرصحت اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی ناکام

پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خوردنی تیل کے ٹینکر کے ذریعے مضرصحت اسمگل شدہ چھالیہ کی کراچی منتقلی ناکام بنادی۔
موصولہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز موچکو چیک پوسٹ پر ٹینکر نمبر K2025 کو روک کر تلاشی لی گئی۔

عرفان علی ترجمان کسٹمز نے کہا کہ ٹینکر کے خفیہ خانوں سے ڈھائی ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 245 بیگز برآمد ہوئے، برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی مالیت 20لاکھ روپے ہے جو بلوچستان سے لائی جارہی تھی۔

حکام نے چھالیہ اور کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے خوردنی تیل کے ٹینکر کو ضبط کرلیا، ضبط شدہ چھالیہ اور ٹینکر کی مالیت 1کروڑ 20لاکھ روپے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں