107

پی آئی اے کا سعودی عرب آنے جانیوالے مسافروں کیلیے بڑی رعایت کا اعلان

پی آئی اے نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے سعودی عرب آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری عمل درآمد ہوگا اور مسافر 9 جون تک اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں