102

عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے معاملے پر عدالت نے فیصلہ سنادیا

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی۔ پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت بارہ مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں