112

پیپلز پارٹی کا بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا..چوہدری منظورنے کہا کہ ہم حکومتی معاشی پالیسی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گے.اس حوالے سے ہر حد تک جائینگے۔ اس کی تمام ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔
میں اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی کے سامنے تمام تحفظات رکھونگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ پاکستان کیلئے لڑ رہے ہیں۔چوہدری منظورنے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمیں بجٹ پر مشاورت تک میں شامل نہیں کیا گیا۔بجٹ میں ووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرے گی۔
البتہ ہماری بات نہ سنی گئی تو ہمارے پاس احتجاج کے آخری آپشن کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں