سینیئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کرگئیں

پاکستان کی نامور اور سینیئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے بتایا کہ عائشہ خان کا انتقال پانچ روز قبل کراچی میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور خاموشی سے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ایک فلیٹ سے سینئر اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد ہوئی۔ وہ اکیلی رہائش پذیر تھیں۔ پڑوسیوں نے بدبو محسوس کر کے اطلاع دی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ عائشہ خان 77 برس کی تھیں اور کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کر چکی تھیں۔
واضح رہے کہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔.عائشہ خان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے انڈسٹری سے دور تھیں۔ان کے یادگار ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں، جو آج بھی ناظرین کو یاد ہیں۔
اداکارہ کی وفات پر شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں