145

جان جوکھوں میں ڈال کر ڈوبنے والوں کو بچانے والا سوات کا ہیرو محمد ہلال

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں ہلال نامی شہری کے پاس نہ وردی اور نہ وسائل لیکن وہ انسانیت کے جذبے کے تحت اپنی جان کو جوکھوں میں ڈال کر دریا میں ڈوبنے والے شہریوں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محمد ہلال بغیر کسی عہدے، تنخواہ یا سرکاری حیثیت کے جان جوکھوں میں ڈال کر لوگوں کو بچاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو آپریشز کے دوران جو کردار ادا کرتے ہیں، وہ قابلِ تعریف ہی نہیں، قابلِ تقلید بھی ہے، سانحہ سوات کے دورا بھی انسانیت اور ہمت مظاہرہ کرنے والا ہلال لوگوں کی مدد کرتا رہا۔

محمد ہلال کی لوگوں کی مدد کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے باہمت نوجوانوں کو صرف داد نہیں، مستقل روزگار اور سرکاری ریسکیو ٹیم کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔

صارفین نے کہا کہ یہ وقت صرف تعریف کا نہیں، اقدام کا ہے، ایسے نوجوان ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں، سلام بلال، تم پاکستان کے اصل ہیرو ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں