126

لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور 2 بچوں کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے پالتو شیرکا پنجرا کھلا رہ گیا ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگ کر سڑک پر آجاتا اور سامنے سے آنے والی خاتون کو زخمی کردیتا ہے ۔

اسی دوران فارم ہاؤس سے ایک شخص شیر کے پیچھے بھاگتا ہے او ر خاتون کو بچانے کی کوشش کرتاہے، شیر خاتون کو چھوڑ کر آگے بڑھ جاتا ہے اور 2بچوں کو زخمی کردیتا ہے ۔

پولیس کےمطابق یہ فارم ہاؤس 2 بھائیوں ملک اعظم عرف شانی او ر ملک ناظم کا ہے ۔

شیر کے حملے سے زخمی 5 سالہ زویا، 7 سالہ اذہان اور 27سالہ ثمینہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔ لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والو ں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کےمطابق ملک اعظم عرف شانی شیر کو لے کر رُوپوش ہوگیا ہے اور دونوں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں