انسان کا جسم روشنی خارج کرتا ہے جو موت آتے ہی ختم ہو جاتی ہے، نئی تحقیق

لاہور:کیلگری یونیورسٹی کینیڈا کے سائنس دانوں نے خصوصی کیمروں کی مدد سے یہ تحیّر خیز دریافت کر لی کہ ہر انسان کا جسم مدہم روشنی خارج کرتا ہے جو موت آتے ہی ختم ہو جاتی ہے تاہم یہ ہمیں دکھائی نہیں دیتی۔ یوں صوفیا کا یہ دعویٰ سچ نکلا کہ انسان روشنی کا ’’ہالہ‘‘ (اورا) رکھتا ہے۔

ماہرین نے اْسے ’’Ultra weak photon emission‘‘ کا نام دیا ہے جو طبّی طور بھی اہم ہے۔

ماہرین کے بقول ہمارا جسمانی نظام ’’ری ایکٹوآکسیجن مالیکول‘‘پیدا کرتا ہے جب روشنی میں ان مالیکولز کی تعداد بڑھ جائے تو سمجھیے کہ انسان اسٹریس میں ہے اور اس کو علاج درکار ورنہ صحت متاثر ہو گی۔

انوکھا انکشاف یہ کہ حالت اِسٹریس میں انسان سے پھوٹتی روشنی زیادہ چمکدار ہو جاتی۔ ممکن ہے تب حقیقی روحانی بزرگ یہ روشنی دیکھ لیتے ہوں اور یوں نظریہ ہالہ وجود میں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں