ثمربلورکی اپنی مرضی ہے، میں اے این پی کے ساتھ ہوں: غلام بلور کا ردعمل

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے بلور خاندان کی بہو ثمر ہارون بلور کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پشاور کے معروف سیاسی بلور خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمربلور نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وہ عوامی نیشنل پارٹی میں صوبائی سطح کی رہنما تھیں۔

غلام احمد بلور نے بلور خاندان کی بہو ثمر ہارون بلور کے پارٹی چھوڑنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں غلام احمد بلور کا کہنا تھاکہ ثمربلور کی اپنی مرضی ہے، کسی کے ذاتی فیصلے میں کیاکرسکتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ میں اے این پی کے ساتھ ہوں۔

خیال رہے کہ ثمر بلور غلام احمد بلور کے بھتیجے ہارون بلور شہید کی بیوہ ہیں، 10 جولائی 2018 کو شوہر کی شہادت کے بعد سیاست میں قدم رکھا تھا۔

شہید ہارون بلور غلام بلور کے بھائی بشیر احمد بلور کے صاحبزادے تھے۔

ثمر بلور کا سیاسی پس منظر
ثمربلور اے این پی کے شہید رہنما ہارون بشیر بلور کی بیوہ ہیں، وہ 2018 میں ضمنی انتخاب جیت کر پہلی بار صوبائی اسمبلی کی رکن بنیں۔

ثمر بلور 24 اکتوبر 2018 سے 18 جنوری 2023 تک (تقریباً 4 سال اور 3 مہینے) اسمبلی کی فعال رکن رہیں، جون 2020 میں انہیں خیبر پختونخوا اے این پی کی صوبائی سیکرٹری انفارمیشن مقررکیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں