شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما اور ڈرائیور کو قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملک محمد رحمان داوڑ اور ڈرائیور پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) شمالی وزیرستان نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔