لکی مروت؛ پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق

ڈی آئی خان:لکی مروت کے علاقے دولت خیل میں پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1222 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو، دو بھائی شامل ہیں، جن کا تعلق دولت خیل سے ہے۔ لاشیں نکال کر سٹی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

سٹی اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ چاروں لاشیں سٹی اسپتال منتقل کر دی گئیں، ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 9 اور 12 سال کے درمیان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں