گوگل کا پاکستان میں اے آئی اوورویوز میں اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

گوگل نے رواں برس کے آخر میں پاکستان سمیت ایشیا کی مارکیٹوں میں اے آئی اوورویوز (AI Overviews) میں اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو گوگل سرچ میں اے آئی کی مدد سے تیار کردہ خلاصوں کے ذریعے صارفین تک براہِ راست پہنچنے کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اے آئی اوورویوز جسے اب دنیا بھر میں 1.5 ارب سے زائد افراد استعمال کر رہے ہیں، اہم مارکیٹوں میں مخصوص قسم کے استفسارات میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ کر رہا ہے اور تجارتی نوعیت کے استفسارات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اب جب کہ اشتہارات براہِ راست اِن اوورویوز(overviews) میں شامل کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں کاروباری اداروں کو لوگوں سے جُڑنے اور اُن کی فیصلہ سازی میں رہنمائی فراہم کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

یہ اشتہارات کاروباری اداروں کو درج ذیل فوائد فراہم کرتے ہیں:

تحقیق سے فیصلہ سازی تک کا سفر کم کریں: اے آئی اوورویوز میں اشتہارات کے ذریعے اپنا کاروبار ان جوابات میں شامل کریں جو صارفین کی دلچسپی اور اطمینان میں اضافہ کر رہے ہیں۔ صارفین سے اس وقت جُڑیں جب وہ گوگل سرچ پر اپنی نئی سرچ کا آغاز کر رہے ہوں۔

● صارف کا اگلا قدم بنیں: اپنے اشتہار کو صارف کے سوال اور اے آئی کے فراہم کردہ سیاق و سباق سے ہم آہنگ کریں، تاکہ آپ کا برانڈ اُن کے لیے قدرتی اور فوری انتخاب بن سکے۔

● نئے، غیر استعمال شدہ لمحات میں رابطہ قائم کریں: اے آئی اوورویوز صارفین کی پیچیدہ ضروریات اور نئے ابھرتے سوالات کو سمجھتے ہیں، جس سے اشتہارات کو ان لمحات میں صارفین سے جُڑنے کا موقع ملتا ہے جہاں پہلے رسائی ممکن نہ تھی۔

اے آئی اوورویوز میں اشتہارات گوگل سرچ اور یوٹیوب پر اے آئی سے چلنے والے جدید ٹولز کی نئی نسل کا حصہ ہیں، جنہیں اس تیزی سے بدلتے ہوئے پیچیدہ ڈیجیٹل ماحول میں برانڈز اور مارکیٹرز کو آگے رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

تخلیقی مواد میں تبدیلی سے لے کر سرچ اشتہارات کو نئے انداز میں پیش کرنے تک، گوگل اے آئی کو عملی اقدامات میں تبدیل کر رہا ہے اور مارکیٹرز کو زیادہ اسمارٹ ٹولز براہِ راست فراہم کر رہا ہے۔

گوگل ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور ساؤتھ ایشیا فرنٹیئر کی نائب صدر سپنا چڈھا کا کہنا ہے کہ ہم کئی سالوں سے اے آئی پر مبنی اشتہارات کے میدان میں سب سے آگے رہے ہیں۔ جیسے جیسے صارفین کا سفر مزید پیچیدہ اور وسائل محدود ہوتے جا رہے ہیں، ہم مارکیٹرز کو اپنے اب تک کے سب سے جدید ماڈلز فراہم کر رہے ہیں جو زیادہ ذہین، زیادہ خودکار، اور ذاتی نوعیت کے حامل ہیں۔

● اس پروڈکٹ میں جو جدتیں شامل ہیں اُن میں گوگل ایڈز میں ایسٹ اسٹوڈیو کے نام سے یہ نیا مرکزی ورک اسپیس جنریٹیو اے آئی (Generative AI) کا استعمال کرے گا، جس میں گوگل کے جدید امیج اور ویڈیو ماڈلز مثلاً Imagen اور Veo شامل ہیں تاکہ مارکیٹرز کو زیادہ مؤثر اور مددگار انٹرایکشنز بنانے میں مدد مل سکے۔ یہ پلیٹ فارم اعلیٰ کارکردگی والے تخلیقی اثاثوں کی لامحدود مختلف اقسام تیار کرے گا۔

● اس کے علاوہ اے آئی سے چلنے والا اے آئی میکس فار سرچ ایک نیا ٹول ہے جو کاروباری اداروں کو طویل کی ورڈز کی فہرست پر انحصار کیے بغیر، تلاش کے زیادہ متعلقہ لمحات میں نمایاں ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ گوگل کے جیمنائی (Gemini) ماڈلز کا استعمال کرکے آپ کی ویب سائٹ اور اشتہارات کو سمجھتا ہے اور خودکار طور پر لوگوں کی اصل تلاش کے مطابق مخصوص ہیڈ لائنز تیار کرتا ہے۔ خواہ کوئی بھی شخص ٹائپ کرے، بولے یا تصویر لے، اے آئی میکس یقینی بناتا ہے کہ کم محنت میں بہتر نتائج حاصل ہوں اور اشتہار صحیح طرح دکھائی دے۔

● اے آئی موڈ: اے آئی موڈ ہمارا سب سے طاقتور اے آئی سرچ انجن ہے جو زیادہ جدید استدلال اور کثیرالحس صلاحیت رکھتا ہے، اور فالو اپ سوالات اور مفید ویب لنکس کے ذریعے گہرائی میں جا سکتا ہے۔ ابتدائی ٹیسٹرز روایتی سوالات کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ طویل سوالات کر رہے ہیں۔ ہم جلد ہی امریکہ میں اے آئی موڈ میں متعلقہ اشتہارات کی جانچ شروع کریں گے اور ایسے جوابات میں شامل کیے جائیں گے جہاں یہ موزوں ہو۔ اس سے برانڈز کو انتہائی متعلقہ، اے آئی سے چلنے والے لمحات میں نظر آنے کے مزید مواقع ملیں گے۔

● اس کے علاوہ، گوگل ایڈز میں یوٹیوب کریئیٹر پارٹنرشپس حب ایک نیا ٹول ہے جو برانڈز کے لیے یوٹیوب کریئیٹرز کو تلاش کرنا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا پہلے سے کہیں آسان بناتا ہے۔ اے آئی سے چلنے والا یہ ٹول اسمارٹ سرچ کی مدد سے، مارکیٹرز کری ائیٹرز (marketers creators) کو کی ورڈ، کیٹیگری یا ٹرینڈ کے ذریعے ڈھونڈ سکتا ہے اور تخلیق کار سے رابطہ کرنے سے پہلے اُن کے آڈئینس کی تفصیلی معلومات مثلاً ڈیموگرافکس اور انگیجمنٹ کے بارے میں معلوم کر سکتا ہے۔ پارٹنرشپ قائم ہونے کے بعد برانڈز تخلیق کار کے مواد کو اشتہارات کی صورت میں فروغ دے سکتے ہیں اور بہترین کارکردگی کو جانچ سکتے ہیں۔ یہ کریئیٹر تعاون کو حقیقی کاروباری نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مکمل حل ہے۔

● ایجنٹک (Agentic) اے آئی گوگل ایڈز اور اینالیٹکس میں ایک سپرچارجڈ اسسٹنٹ کی طرح ہے جو صرف مارکیٹرز کی معاونت ہی نہیں کرتا بلکہ ان کے ساتھ کام بھی کرتا ہے۔ یہ آپ کی فراہم کردہ معلومات جیسے لینڈنگ پیجز اور کارکردگی کے ڈیٹا سے سیکھ کر خودکار طور پر مہمات تیارکرنے، بہتربنانے، اورچلانے کے قابل بناتا ہے ۔ گوگل ایڈز میں، یہ خصوصیات جیسے کہ رئیل ٹائم میں کلیدی الفاظ کی تجاویز اور تخلیقی مواد میں بہتری شامل ہیں۔ گوگل اینالیٹکس میں، یہ فوری اور زیادہ بہترین تجزیات فراہم کرتا ہے۔ اس سے حکمت عملی، تخلیق، اور بہتر نتائج کے لیے زیادہ وقت میسر آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں