جاپان میں OK Grandma نامی ایک منفرد سروس متعارف کرائی گئی ہے جہاں آپ 60 سے 94 سال کی عمر کی دادی اماں کرائے پر لے سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ سروس کلائنٹ پارٹنرز نامی کمپنی فراہم کرتی ہے جس کا مقصد کلائنٹ کو گھریلو کام کاج جیسے صفائی، کھانا پکانے، دیسی ہنر میں معاونت، نصیحت حاصل کرنے، دکھی دل میں کسی بڑے کے دلاسے یا تعلقات میں مشورے فراہم کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ سروس ان افراد کیلئے بھی ہے جو شادی یا کھیل جسے سماجی پروگراموں میں ’دادی اماں‘ کی موجودگی کے خواہاں ہوتے ہیں۔
دادی اماں حال کرنے کا کرایہ تقریباً 3,300 ین (6310 روپے) فی گھنٹہ ہے جبکہ اضافی خرچ جیسے سفری ٹرانسپورٹ وغیرہ تقریباً 3,000 ین ہیں۔
جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ جاری ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے ہر 4 افراد میں سے ایک ملازمت کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس قسم کی سروسز عمر رسیدہ خواتین کی زندگی میں بھی ایک مقصدیت واپس لاتا ہے۔