پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ لی۔
حرا مانی نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نوے کی دہائی کی دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔ ویڈیو میں حرا مانی عروسی لباس اور روایتی زیورات پہنے دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ان کا میک اپ بھی دلہنوں جیسا ہے۔
وہ کیمرے کے سامنے رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں تاہم ویڈیو میں پسِ منظر میں چلنے والا گانا میوٹ کیا گیا ہے اور اس کی جگہ عاشق و محبوب کے اشعار شامل کیے گئے ہیں، جس سے ان کی ویڈیو مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں بھی شاعرانہ انداز اپنایا اور تحریر کیا: “کیا تم نے کبھی اپنی ہی آنکھوں میں جھانکا ہے؟ خاموشی میں اپنا نام سنا ہے؟ آئینے کے پار جو چہرہ دکھائی دیتا ہے، کیوں نہ رُک کر مجھ سے ملو؟”
یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی صارفین نے اس پر تبصرے شروع کردیے۔ کمنٹس سیکشن میں کوئی حرا مانی کی اداؤں، اسٹائل اور تخلیقی انداز کو سراہا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین اُن کے لباس کے انتخاب کی وجہ سے ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ تاہم اداکارہ کے مداحوں نے ان کے اس نئے روپ کو منفرد اور دلکش قرار دیا ہے.