ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج مری میں ہوگا، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف مری پہنچ گئے ۔
ن لیگ کی مرکزی قیادت کےاجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہو گی ۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف وفاقی حکومت کی کارکردگی جب کہ مریم نواز پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے کیے گئے اقدامات کے نتائج پر بھی غور ہوگا ۔ اس کے علاوہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کو متحرک اور فعال کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ پارٹی سربراہ نواز شریف عوامی مسائل کے حل، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر اہم امور پر اپنے نقط نظر سے آگاہ کریں گے۔