پشاور: مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
زرائع کے مطابق مالاکنڈ میں درگئی کے علاقہ مہردے میں سکیورٹی فورسز اور لیویز نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 7 گرفتار بھی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنرحامد الرحمان نے بتایا کہ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیاجبکہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں باردوی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
اس کے علاوہ بنوں میں دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل پر حملہ کیا جسے کے پی پولیس نے ناکام بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔