جنوبی وزیرستان; تھانہ لدھا اور سروکئی کے 7 پولیس اہلکار لاپتہ

جنوبی وزیرستان اپر کے تھانہ لدھا اور سروکئی کے 7اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں ۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان ارشد خان نے میڈیا کو بتایا کہ تین اہلکار تھانہ لدھا کی حدود میں پیڑولنگ پر تھے کہ لاپتہ ہوئےہیں، لاپتہ افراد میں انصاف، عابد اور اسماعیل شامل ہیں۔
جبکہ تھانہ سروکئی کی حدود تانگہ چگملائی سے چار پولیس اہلکار بشمول ایس آئی عبدالخالق سپاہی عرفان اللہ، سپاہی حبیب اللہ، اور سپاہی عمران شامل ہیں۔
ڈی پی او ارشد خان کے مطابق لاپتہ اہلکاروں کے بارے تاحال معلومات نہیں ملی اور تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں