111

لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

لاہور:پاکستان ریلوے تمام تر اقدامات کے باوجود ریلوے ٹریک کا نظام نہ بدل سکا، نارووال پسنجر 211 ڈی ریل ہوگئی۔

نارووال پسنجر 211 کالا خطائی روڈ کے قریب ڈی ریل ہوئی، آج صبح 9 بجے کے قریب ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی تھی، جس کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے مشکلات کا سامنا رہا۔

ریلوے کا ٹریک کالا خطائی روڈ سے نارنگ منڈی کے درمیان جگہ جگہ سے متاثر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں