خیبرپختونخوا اسپورٹس ہیروز ایوارڈز کی تقریب آج پشاور میں ہوگی

پشاور:خیبرپختونخوا اسپورٹس ہیروز ایوارڈز کی پروقارتقریب آج نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں ملک و صوبے کا نام روشن کرنے والے خیبرپختونخوا کے موجودہ کھلاڑیوں میں ان کی انٹرنیشنل سطح پر کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازاجائے گا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر کھیل امورنوجوانان سید فخر جہاں بھی موجود ہوں گے۔

تقریب میں کے پی انڈر21 گیمز کے میڈل ونرز کو اسکالر شپ بھی دیا جائے گا جس کا اعلان پہلے ہی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے کیا تھا۔

مزید برآں قائداعظم گیمز کے میڈل ونرز کو ماہانہ اسکالر شپس کے چیک بھی دیے جائیں گے، اسپورٹس ہیروز ایوارڈز کے انعقاد کا مقصد خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں