سونے کی جیولری کی ایکسپورٹ پر عائد پابندی ختم ہوچکی، وزارت تجارت

اسلام آباد:وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے، وزیر اعظم کو جیولری کی برآمد کی بحالی کیلئے سمری بھجوا دی ہے۔
زرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چئیرمین جاوید حنیف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سونے کی جیولری کی ایکسپورٹ پر پابندی کا معاملہ ڈسکس ہوا۔

نمائندہ جیولری سیکٹر نے کہا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر مئی میں پابندی عائد کی گئی تھی، ایف بی آر کے ایس آر او کے تحت پابندی 30 جون تک کیلئے تھی،ہماری درخواست ہے کہ جیولری کی برآمدات پر پابندی ختم کی جائے۔

حکام وزارت تجارت نے کہا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے، وزیر اعظم کو جیولری کی برآمد کی بحالی کیلئے سمری بھجوا دی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد معاملہ منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں بھیجا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں