پشاور؛پشاور میں باچا خان مرکز میں عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین کی زیر صدارت قومی امن جرگہ جاری ہے۔ اس اہم اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء دانشور سماجی شخصیات اور قبائلی مشران شریک ہیں۔
جرگے کا مقصد ملک خصوصاً خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
منتظمین کے مطابق جرگے کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا. جس میں مستقبل کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔