101

کیپٹن محمد سرور کے یوم شہادت پر ایل او سی چکوٹھی میں پروقار تقریب

کیپٹن محمد سرور نے 1944 میں آرمی کے انجیینر کور میں شمولیت اختیار کی تھی ، فوٹو: فائل

اسلام آباد:
کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کی یومِ شہادت کے موقع پر لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کیپٹن سرور شہید گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چکوٹھی میں ہوئی جس میں عسکری حکام، سول سوسائٹی، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

مقررین نے شہید کی قربانی، جُرات اور قیادت کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے اُنہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

کیپٹن محمد سرور شہید پاک فوج کے پہلے شہید تھے جنہیں نشانِ حیدر کا اعزاز ملا اور آپ 27 جولائی 1948 کو تلپترا کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور اس وطن کی بنیادوں میں افواجِ پاکستان کا لہو شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں