117

نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا ایل او سی چکوٹھی سیکٹر کا دورہ

اسلام آباد:نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ان کا استقبال پاک فوج کے افسران نے کیا۔
دورے کے دوران شرکاء کو پاک فوج کی جانب سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس بریفنگ میں چکوٹھی سیکٹر میں پاک فوج کی جانب سے دی گئی قربانیوں، دفاعی حکمتِ عملی اور حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

شرکاء نے اس بریفنگ اور دورے کو نہایت معلوماتی اور مؤثر قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے جذبہ قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں