پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، چین سر فہرست

اسلام آباد:ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2025 کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکیہ نمایاں رہے تاہم چین 90.3 فیصد اضافے کے ساتھ سرِفہرست رہا۔

مالی سال 2025 میں چین نے 1224.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کیا۔

ہانگ کانگ نے توانائی، انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 496.9 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے 96.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے دو طرفہ تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی۔

جاپان کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 40.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ترکیہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9.2 ملین ڈالر ملین ڈالر ہوگئی، جس سے دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط ہوئے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستان کے معاشی استحکام کا باعث ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں